مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ترکی اور شام میں ہاشمیوں کےسربراہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ترکی اور شام میں ہاشمیوں کےسربراہ

2/11/2019




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی ٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں ملاقات کو آئے ترکی اور شام میں ہاشمیوں کےسربراہ اور رکن پارلیمنٹ شریف محمود قبلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ سیرت نبی اکرم ؐ اورانکے بعد ائمہ اہلبیت علیھم السلام  کی اقتداء کرے اور اپنی اصل، اپنی ثقافت واقدار اور اپنے مبدا کی طرف پلٹے کہ جسکو اسلام  نے اپنے پیروکاروں کے لئےمعین فرمایا ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےامت مسلمہ کے مابین آپسی مفاہمت پر تاکید فرماتے ہوئےبیان کیا کہ اسلام کے دامن میں وہ ساری خصوصیتیں ہیں کہ اسکے ماننے والے آپس میں محبت، احترام متبادل کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔
آئے ہوئے مہمان نےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا انکی پدرانہ نصیحتوں اور وقت دینے پر شکریہ ادا کرتےہوئےانکی خدمت میں ایک عربی قبیلائی تحفہ بھی پیش کیا کہ جو امت مسلمہ کے قبیلوں کی مرجعیت نجف اشرف کی جانب باز گشت کی نشاندہی  کرتی ہے۔