مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پُرسہ پیش کرنے آئے سعودیہ کےمومنین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پُرسہ پیش کرنے آئے سعودیہ کےمومنین

3/11/2019




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےآئےسعودیہ کے زائرین سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ اہلبیت علیھم السلام کے ذریعہ جو ہم تک حقیقی اسلامِ محمدی پہنچا ہے اورانکے بتائے راستے پوری عالم بشریت کی خوش بختی اور نجات کے لئے کافی ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انکے سچے پیروکار بنیں اور زبان سے پہلے ہمارے اعمال اسکی گواہی  دیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےاہلبیت علیھم السلام کے ذریعہ اور واسطے سے جو سیرت نبی ؐ ہم تک پہنچی ہے اسکا مطالعہ کریں اور اس میں موجود علوم،معارف واخلاق سے خود کو مزین کریں تاکہ  سادہ لوح افراد کو دشمنان اسلام کی جانب سے گمراہ کرنےکی جو مسلسل سازشیں ہو رہی ہیں نہ  کہ صرف اسکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے بلکہ اسکا قلع قمع کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں دشمنوں کے ذریعہ گھولے جا رہے زہر سے آلودہ اور ہلاک نہ ہو سکے۔