مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ریڈ کراس کے نجف اشرف میں عہدیداروں سے ملاقات میں عراق کی حالیہ صورتحال اور اصلاح اور تغییرکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےعراق کی حالیہ صورتحال پر شدید قلق کا اظہارکرتےہوئے بیان کیا کہ مرجعیت ہمیشہ حکومت کو نصیحت کرتی رہی ہےاور کرتی رہیگی اورمتعدد اوقات میں ہم نے منفی امور کی نشاندہی کرکےعہدیداروں کو متوجہ بھی کیا ہے تاکہ عہدیدار اپنی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کریں اور ملک کےاقتصادی، سیاسی، سماجی حالیہ صورتحال میں بہتری کو یقینی بنائیں اسلئے کہ عراقی عوام برسوں سےانہیں مشکلات کا سامنا کرتی چلی آرہی ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نے بیان فرمایا کہ عراقی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی جانوں اور اپنے پاکیزہ خون کی حفاظت کرے اسلئے کہ ایک ایک خون کا قطرہ ہمارے نزدیک بہت قیمتی ہے اسکےساتھ ساتھ ان لوگوں سے بھی ہوشیار رہیں اور حکومتی عہدیداروں کے سامنے انکی نشاندہی کریں کہ جوانکی صفوں میں گھس کرحکومتی اورعوامی املاک اور مسلح افواج کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ عراقی عوام کے خلاف کسی بھی طرح کی زیادتی اور ظلم کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے۔