پاکستانی وفد کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

پاکستانی وفد کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

16/2/2020




بلتستان سے آئے ہوئے زائرین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے مستفید ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ اے زائرین کرام داڑھی رکھنا واجب ہے اور کم از کم اتنی داڑھی رکھنا واجب ہے کہ انسان اس کو کنگھی سے سنوار سکے۔اور اس سے چھوٹی داڑھی کافی نہیں ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ زائر داڑھی منڈوا کر کیسے اپنے رخساروں کو مولی حسین علیہ السلام کی ضریح مبارک سے مس کرے گا۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے زائر اس فریضے کو ادا کرنے میں کوتاہی نہ کرے۔
آخر پر آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔