مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ نے اپنے وفد سمیت مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے اھلبیت علیھم السلام کی عظمت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مومنین کی تربیت اور انسانیت کی رھنمائی اھلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی مرہون منت ہے۔
دوسری جانب آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔نیز یہ بھی یاد رہے کہ آیت اللہ سید محمد باقر مصباح حفظہ اللہ کا تعلق امام رضا علیہ السلام کی دھرتی سے ہے۔اور ان کا شمار مشہد مقدس کے بزرگ علماء میں ہوتا ہے۔