دار الزھراء سکول سسٹم کے اساتذہ اور بقیہ عملے کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

دار الزھراء سکول سسٹم کے اساتذہ اور بقیہ عملے کی مرجع عالی قدر دام ظله سے ملاقات

21/2/2020




مدارس دار الزھراء الخیریہ للایتام کے اساتذہ اور باقی ملازمین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
دار الزھراء الخیریہ للایتام یہ ایک سکول سسٹم ہے جسمیں یتیم اور شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مفت دی جاتی ہے۔یہ ادارہ اس وقت فقط نجف اشرف میں ہے۔اور عراق تعلیمی اداروں میں سے بہترین ادارہ شمار ہوتا ہے۔
یہ تعلیمی ادارہ اور دار الزھراء الخیریہ للایتام مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کی سرپرستی میں چل رہا ہے۔
اس تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور باقی عملے نے گذشتہ دن مرجع عالی قدر دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظله کی نصیحتوں سے مستفید ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ میری یہ خواہش ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام ایک انسان کی ہدایت سب چیزوں سے بہترین ہے۔اور یتیموں کے لیے یہ خدمت ان کی ہدایت کا سبب ہے۔
اس ملاقات کے دوران مرجع عالی قدر دام ظله نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خدا متقیوں کے اعمال قبول فرماتا ہے لھذا ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اپنے آپ کو متقی بنائے تاکہ اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل ہو سکے۔
آخر پر مرجع عالی قدر دام ظله نے فرمایا کہ اس تعلیمی ادارے کا نام جناب زھراء سلام اللہ علیہا کے نام پر رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ بی بی فاطمہ علیہا السلام کے نام کی وجہ سے برکت حاصل ہو اور یہ سلسلہ عراق کے باقی صوبوں تک بھی پھیل سکے۔
دوسری جانب دار الزھراء الخیریہ للایتام کے اساتذہ اور باقی عملے نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا