اہل بیت علیھم السلام سےتمسک ہی تقرب الہی کا ضامن ہے

اہل بیت علیھم السلام سےتمسک ہی تقرب الہی کا ضامن ہے

11/3/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کےمختلف شہروں سے آئے ہوئے مؤمنین سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورضروری ارشادات میں فرمایا کہ صحیح مومن ہی اہلبیت علیھم السلام کی سیرت اور ان کے بتائے ہوئے راستے کا پابند ہوتا ہےاسلئے کہ یہی اکیلا وہ راستہ ہے کہ جو تقرب الہی اوررضائے الہی کا ضامن ہے 
   مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ عتبات عالیات ومراقد مقدسہ کی زیارات ہمارے لئے نایاب موقع ہیں کہ ہم ائمہ علیھم السلام کے حضور ہرطرح کی غلطیوں اور گناہوں کےترک کا مصمم عزم کریں تاکہ ہماری یہ زیارتیں سب سے پہلےذات کی اصلاح اسکے بعد گھر اور پھر پورے معاشرے  کی اصلاح کی حَسین ابتداء قرار پائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےان سے خطاب میں حقیقی دین محمدی کی پابندی، حلال و حرام کی معرفت پرتاکید فرماتے  ہوئے بیان کیا کہ اس سےانسان شرعی اوراخلاقی مخالفت  سے بچتا ہے۔