حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا طبی عملے سے خطاب داعش سےآزادی کے لئے مجاہدین کی قربانیوں سےآپ کی یہ قربانیاں کم نہیں ہیں مرجعیت آپکی زحمات اور قربانیوں کی قدر کرتی ہے

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا طبی عملے سے خطاب داعش سےآزادی کے لئے مجاہدین کی قربانیوں سےآپ کی یہ قربانیاں کم نہیں ہیں مرجعیت آپکی زحمات اور قربانیوں کی قدر کرتی ہے

15/4/2020




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں مقامی عہدیداروں اور معاشرے  کی محترم شخصیتوں کے ہمراہ ڈاکٹروں اورطبی عملے کی حوصلہ افزائی اور انکے احترام میں وقفے میں شرکت  فرمائی اورطبی عملے سے خطاب میں انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دا م ظلہ الوارف کی دعائیں، انکی محبتیں نقل فرمائی اور ان سےخطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا آج قیام اور قربانیاں ہمیں میدان جہاد کے مجاہدوں کہ جو داعشی دہشت گردوں سے آزادی کے قیام اور انکی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں آپ کا صف اول میں قیام  عزت وشرف وکرامت کی نشانی ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے طبی عملے سے  اپنے خطاب میں فرمایا کہ ماضی میں داعشی دہشت گردوں پر مجاہدین کی فتح و کامرانی سے آج کورونا جیسی مہلک وباء پر طبی عملےکی کامیابی متصل ہے اسلئے کہ یہ دونوں فتح انسان اور انسانیت کے دفاع اوراسکی بقا کے لئے ہے۔ انہوں نے اپنی جانب سے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی مکمل کوششوں اور انکی قربانیوں پر شکریہ ادا کرتے  ہوئے احتیاطی تدابیر کےعمل میں انکی کوششوں کو سراہا جس کےسبب بہت سے مشکل مراحل کو با آسانی عبور کرلیا گیا ہے انہوں نے دعوت دی کہ مومنین طبی عملے کی نصیحتوں اور انکے ارشادات پرعمل کرتے رہیں تاکہ  اس مہلک وباء سےخود کو اورانسانیت کو محفوظ رکھ سکیں۔