مرکزی دفترمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی بیروت لبنان کے سانحے پر تعزیت

مرکزی دفترمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی بیروت لبنان کے سانحے پر تعزیت

17/8/2020




مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق نے بیروت  لبنان کے بندرگاہ پر ہونے والے سانحے پر عزیز لبنانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں فرمایا کہ ہم لبنان کے شہیدوں پر رحمت الہی اورزخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعاء گو ہیں۔
مرکزی دفتر نے اپنے بیان میں مشترکہ کوششوں اور فرزندان لبنان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےفرمایا کہ اس مشکل اوقات کا سامنا کرنے میں پورا لبنان ایک روح ایک دل اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
 
بیان کا اردو ترجمہ  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
والحمد لله على ما أبلى وله الشكر على ما أنعم، والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين سيدنا محمد وعلى آله الغر الميامين، واللعنة على أعدائهم إلى يوم الدين.
قال الله سبحانه: (الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

مصیبت اور اندوہ میں ڈوبی خبر کہ جس کا سامنا لبنان کی راجدھانی بیروت نے کیا جسکے نتیجے میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد دنیا سے رخصت ہوگئی اور انگنت افراد زخمی بھی  ہوئے۔
ہم عزیز لبنان کی حکومت، عوام خاص کر شہداء  کہ جو اپنے وطن اورانسانیت کے شہید ہیں انکے خانوادوں کی خدمت  میں  تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خدا انہیں اپنی رحمت میں شامل کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد شفایابی ملے اسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعاگو ہیں۔  

لبنان عزیز کے باسیوں ایک دل، ایک روح اور ایک ہاتھ کی مانند متحد ہوکران زخموں کو بھریں اور دوبارہ لبنان کو پہلے کی طرح کی حالت پر لے جائیں وہی لبنان  کہ  جو  تمام عربی  ممالک اور مختلف ثقافتوں کا اجتماع تھا  اسلئے کہ مصیبتیں اور مشکلات اپنے فرزندوں کو متحد کرتی ہے نہ کہ اس میں اختلافات کو عام کرے۔
بارگاہ ایزدی میں یہی دعا ہے کہ خدا لبنان کی اور لبنان کے باسیوں کی اپنے وطن  کی خدمت کے لئے حفاظت فرمائے۔ والسلام.