بغداد کے علاقے جکوک میں مرجع عالی قدرکےوکیل کی خدمات 6/3/2016 |
حشد شعبی کے شہداءکے خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم بغداد کے علاقے جکوک میں غذائی اشیا پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس میں ہر وہ چیز موجود تھی جسکی ایک گھرانے کو ضرورت ہوتی ہے۔ شیخ ریاض حمدانی جوکہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف ) کے دفتر کے بااعتماد فرد ہیں انہوں نے بتایا کہ ۲۴۰محتاج خاندانوں میں امدادی اشیاءتقسیم کی گئیں اوریہ اشیاءمقدس جہادی نوجوانوں (حشد مقدس) کے گھرانوں کو بھی تقسیم کی گئیں۔ اور مرجع عالی قدرکے وکیل نے مزید اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ گزشتہ ایام میں بھی اسی طرح غذائی اشیا ء پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیاہےاور اس کوانشاءاللہ ہمیشہ اسی طرح ہر ماہ رابطہ فدک کے تعاون سےجاری رکھا جائے گا اور اسکے علاوہ مزید اعمال خیریہ اور اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ |