عراق کے مزدورطبقہ اور سماجی امور کے وزیر اوروزیر صنعت نے مرجع عالی قدر(دام ظله) سے ملاقات کی

عراق کے مزدورطبقہ اور سماجی امور کے وزیر اوروزیر صنعت نے مرجع عالی قدر(دام ظله) سے ملاقات کی

13/2/2017




مرجع عالی قدر(دام ظله) نے فرمایا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عراق جیسے ملک کے لوگ غربت اور بےروزگاری میں زندگی گزار رہے ہیں 

 مرجع عالی قدر(دام ظله)نے وزیر لیبر اور سماجی امور کے وزیر محمد سودانی سے اپنے دفتر میں فرمایا کہ عراق سخت ترین مرحلہ سے گزر رہاہے بہت کم لوگ ہیں جو مظلوم عراقی عوام کی خدمت کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن ایسے افراد بہت ہیں جو انکے دین اور دنیا کو خراب کرنے کے درپے ہیں

آپ نے مزید فرمایا کہ وہ انتہائی رنج وغم میں ہیں کہ مسئولین بے روزگاری کا خاتمہ نہیں کر پا رہے  اگرچہ انکے پاس کافی وسائل اور ذہانت جیسی نعمت بھی موجود ہیں

عراقی زمین زرخیز اورکاشت کاری کے قابل ہے لیکن افسوس پھر بھی ہم ہر چیز بیرون ملک سے درآمد کرتے ہیں حالانکہ سرزمین عراق تاریخی لحاظ سے سرسبز وشاداب ہے اور جغرافی محل وقوع کے حوالےسے بھی خوبصورتی میں  سب سے آگے ہے

دوسری طرف سے دونوں وزیروں نے اپنے منصوبوں کے بارے میں مرجع عالی قدر (دام ظله) کو آگاہ کیا اورآپکی نصیحتوں اور فرامین کو گراں قدر جانا