پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

5/3/2017




بکھر کراچی سکھر جھنگ ڈیرہ اسماعیل خان لاہور اور مردان سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ غیر سید زادی 9 سال سے لیکر 50 تک جوان سمجھی جائے گی اور سید زادی 9سال سے لیکر 60 سال تک جوان سمجھی جائے گی. یعنی اس عمر کی حد تک پردہ واجب ہو گا سید زادی اور غیر سید زادی کے لیے. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا