بغداد میں جمہوریہ اسلامیہ ایران کے سفیر اور انکے ہمراہ وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ سے ملاقات کی

بغداد میں جمہوریہ اسلامیہ ایران کے سفیر اور انکے ہمراہ وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ سے ملاقات کی

3/4/2017




جمہوریہ اسلامیہ ایران کے سفیر جناب حسن دانائی فرفی صاحب نےایک وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدردام ظلہ سے انکے مرکزی دفتر میں ملاقات کی

جناب حسن صاحب نے آمد ماہ رجب اور مولا علی علیہ السلام کی ولادت پرہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئےمرجعیت کے فتویٰ کی برکت سےعراق میں ہونے والی فتوحات پر بھی خوشی کا اظہارکیا

مرجع عالی قدر دام ظلہ نے دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کی وسعت اورمذہبی روابط جن سے اتحاد کی فضا قائم رہے ان پرعمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے علمی و اقتصادی روابط میں مضبوطی کی اہمیت اور دونوں ممالک میں مذہبی سیروسفر و مقدس مقامات کے زائرین کی خدمت کی اہمیت کو بیان کرتےہوئے فرمایا کہ ان مقدس مقامات کے زائرین کی خدمت شرف عظیم ہے