ہندوستانی کونسلر مرجع عالیقدر دام ظلہ کی خدمت میں۔ 6/4/2017 |
آج بغداد میں موجود ہندوستانی سفارتخانے کے وفد نے کونسلر جناب منوج سنگھ نیگی کی قیادت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ سے ملاقات کی۔ مرجع عالیقدر نے مہمان کونسلر سے فرمایا کہ ہندوستانی حکومت اپنے شہریوں کی امنیت اور مشترکہ تہذیب و تمدن کی حفاظت پر ضرور کام کرے اور ہر ممکنہ وسائل سے دہشت گردی سے نپٹا جائے۔ مہمان کونسلر نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے مرجع عالیقدر دام ظلہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنے پر پُر عزم ہے اور دہشت گردی سے سختی سے نپٹ رہی ہے۔ مہمان وفد نے مرجع عالیقدر (دام ظلہ) کا وقت دینے اور خصوصاً ہندوستانی طلاب کی خدمت اور مسلسل مدد کے لئے مرجع عالیقدر دام ظلہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
|