حرم سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے متولی شرعی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مرجع عالی قدر دام ظلہ سےملاقات کی 7/5/2017 |
آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات کی آیت اللہ سید محمد سعیدی قم مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی بہن حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کےحرم مبارک کےمتولی شرعی ہیں مرجع عالی قدردام ظلہ نے عتبات مقدسہ کی اہمیت اورعظمت پر گفتگو کرتے ہوئے مؤمنین کے دلوں میں ان عتبات مقدسہ کی عظمت اور خصوصا حضرت بی بی معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی عظمت کو بیان کیا جنہوں نے اہل بیت نبی اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ہو نے والے ظلم کا مشاہدہ کیا ، اللہ کی ذات نے انکو کرامات اور مقام عظیم عطا کیا مرجع عالی قدردام ظلہ نے رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اھل بیت اطھارعلیھم السلام کی احادیث کو بیان کیا، مؤمن کے دل میں انکی عظمت ہے اسکا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ہستیاں نجات کی کشتیاں ہیں اور ہرمؤمن کے لیےراہ نجات ہیں
|