مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ

13/5/2017




 

سرزمین عراق کی آخری بالشت کی آزادی تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے ہم پوری طاقت سے انکو مارنا چاہتے ہیں جنہوں نے بچوں کو ذبح کیا ہے
مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں وزیر دفاع عرفان حیالی اور وزیر داخلہ قاسم اعرجی اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشریف لائے
آپ نے دوران گفتگو فرمایا کہ ہم مکمل قوت و طاقت کے ساتھ ان لوگوں کو ماریں گے جنہوں نے اس سرزمین کی بے حرمتی کی اورعراقی لوگوں کو کمتر سمجھا
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس بات کی اہمیت کی طرف بھی اشارہ کیا کہ سرزمین عراق کی آخری بالشت بھی آزاد کرائیں گے اور ہم فساد کے خاتمہ کے لیے ہمیشہ کام کرتے ہیں اور کرتے رہیںگے، یہ فرماتے ہوئے کہ حب وطنی کی کاشت کرنا چاہیے اس بات کی بھی تاکید کی کہ وطن سے محبت اور وفاداری ایمان کا حصہ ہے اور ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سرزمین عراق کی آخری بالشت کو آزاد نہ کرالیں ہم پوری طاقت کے ساتھ ان کو ماریں گے جنہوں نے ہمارے بچوں کو ذبح کیا ہے اور ہماری بچیوں کو قیدی بنایا
سب کو جان لینا چاہیے کے ہمیں خدا کے سامنے حاضر ہوناہےاور اس وطن کی حفاظت کے بارےمیں ہم سے سوال کیا جائے گا
آپ نے ہر لحاظ سے فساد سے جنگ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خائن کا محاسبہ کرنا چاہیے انہوں نے بڑی خیانت کی ہے جواس قتل وغارت کا سبب بنے ہیں
اس کے علاوہ آپ نے فرمایا کہ مجاہدین کا ہر طرح سے خیال رکھنا چاہیے جنہوں نے قربانی دے کر اس سرزمین کو آزاد کرایا وہ عزت کے لائق ہیں یہی لوگ عراق اور مرجعیت کے بیٹے ہیں
مرجع عالی قدر دام ظلہ نےتمام فتوحات کی مبارکباد دیتے ہوئے اس راہ کو ہمیشہ قاہم رکھنے کی تاکید کی
دوسری جانب وفد نےامن کے لیے کی جانےوالی کوششوں کو بیان کیا اورعراق میں ہونے والی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ کی پدری نصیحتوں کا شکریہ ادا کیا