رہبرانقلاب اسلامی ایران آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ کا خصوصی وفد محضر مرجعیت میں 14/5/2017 |
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے حقیقی اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ رسول اعظمؐ اور ان کے اہلبیت علیہم السلام اس حقیقی اسلام کا آئینہ ہیں اور اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے رسول اکرمؐ اور ان کے اہلبیتؑ کے شرف و منزلت پر بعض مثالیں بھی پیش کیں۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد کے سامنے نجف اشرف کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے امیر المؤمنینؑ سے نقل ہوئی روایت رسولؐ کا ذکر کیا کہ جس میں ارشاد ہوا ہےکہ کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لئے اسی چیز کوپسند نہ کرے جسکو اپنے لئے پسند کرتا ہے میں نجف اشرف سے محبت کرتا ہوں اورچاہتا ہوں کہ تمام مؤمنین نجف اشرف سے محبت کریں۔ آئے ہوئے مہمان وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا ان کے ارشادات اور قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ |