مرجع عالی قدردام ظلہ کی نوجوانوں کو عراق کا مستقبل روشن کرنے کی تاکید

مرجع عالی قدردام ظلہ کی نوجوانوں کو عراق کا مستقبل روشن کرنے کی تاکید

21/5/2017




مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اپنی گفتگوکے دوران بصرہ سے آئے ہوئے نوجوانوں میں اس ملک کے لیے کھڑے ہونے کا جوش پیدا کیا اور سیرت اہل بیت علیھم السلام سے تمسک رکھنے اور حوزہ علمیہ سے نصیحتیں حاصل کرتے رہنے کے لئے بھی فرمایا اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا کہ عراق قدرتی ذخائر سے مالا مال ملک ہے یہ اپنے بیٹوں اور مخلص افراد کی ہمت سےدوسرے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے۔

مزید فرمایا کہ حشد شعبی کے نوجوانوں نے اس ملک کے لیے اپنا خون پیش کر کے وطن سے محبت کی بہترین مثال قائم کی تاکہ دشمن کے مقابلے میں مضبوط، پرعزم اور ڈٹے رہیں۔

آخر میں آئے ہوئے وفد نے مر جع عالی قدر دام ظلہ کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔