عالیقدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ کی حشد الشعبی اور سیکورٹی فورسز کے وابستگان کی تکریم کے لیے منعقدہ سیمینار میں مش

عالیقدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ کی حشد الشعبی اور سیکورٹی فورسز کے وابستگان کی تکریم کے لیے منعقدہ سیمینار میں مش

9/6/2017




حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے حشد الشعبی اور عراقی افواج کی کامیابیوں کی مناسبت پر منعقد کئے گئے سیمینار میں اپنے خطاب میں فرمایا کہ داعش کو ختم کرنے میں جو کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں اس نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور یہ اپنی زمین اور مقدسات کی حفاظت میں عراقیوں کی شجاعت و بہادری کو واضح کر دیا ہے۔

موصوف نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ داعش کی جانب سے غصب کئے گئے جگہوں کو آزاد کرانے میں حشد الشعبی اور عراقی افواج کا طاہر خون بہا ہے ضروری ہے کہ شہداء کے اہل خانہ، زخمیوں کی نگرانی، اور باطل کے خلاف حق کی اس لڑائی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں ۔اس کے بعد متعدد مجاہدین جنگی خبر رساں ادارے کے افراد، اور حشد شعبی کی مساندت کرنے والوں کو انعام سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس خانوادے اور بچوں کے امور پر کام کرنے والی تنظیم ’’ النبع ‘‘ کی جانب سے کوفہ یونیورسٹی کے ادارے کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس میں متعدد مذہبی ،سیاسی ،مجاہدین اور عراقی مجتمع کی متعدد شخصیتوں نے شرکت فرمائی  ۔