مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں مؤتمر وطنی عراقی (پارٹی) کے سکریٹری جنرل کی آمد

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں مؤتمر وطنی عراقی (پارٹی) کے سکریٹری جنرل کی آمد

28/12/2017




شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہم سب پر واجب ہے وہ تمام عراقیوں پر فضیلت رکھتے ہیں
ضروری ہے کہ  لگن کے ساتھ عملی میدان میں نئے نظام کی بنیاد رکھنے پر غور کیا جائے   
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اپنے مرکزی دفترنجف اشرف میں مؤتمر وطنی عراقی کے سکریٹری جنرل آراس حبیب اورانکے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ عراق میں  سیاسی عمل میں نئے نظام کی بنیاد رکھنے پر غور کرنا چاہیے  
اور یہ سب کچھ لگن کے ساتھ ساتھ متوازن عالمی تعلقات اور جو عراق کے مفادات پر مبنی ہو اور ان خطرات اور برائیوں سے دور کرنے پر مشتمل ہو کہ جسکا مستقبل میں عراق کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  
اس کے علاوہ مرجع عالی قدر دام ظلہ نے عراق میں موجود فاسد تنظیوں کے خاتمے کے لیے لگن سے کام کرنے کی طرف توجہ دلائی  کہ جن کی وجہ سے عراق بہت زیادہ مشاکل اور بلندی سے پستی کی طرف آگیا ہے خصوصا جو صدام کی تنظیم حزب بعث  کے  آثار، اسباب و محرکات ابھی تک عراقی حکومت کے نظام میں موجود ہیں
اس کے بعد آپ نے عراق میں شہداء کے اہل خانہ کو اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ تمام عراقیوں پر فضیلت رکھتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے لئے ارشاد فرمایا کہ ہمارے جوان ایسے بنیں کہ جو وطن کی تعمیر میں اپنے آپ پر اعتماد کریں
اسی زیارت کے ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کے  فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام  الشیخ علی النجفی دام عزہ نے سکریٹری جنرل موتمر وطنی عراقی سے ملاقات کی جس میں عراقی عوام کو درپیش مشاکل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کو حل کرنے کی اہمیت کی جانب توجہ دلائی اور ساتھ ساتھ اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ آنے والے عراقی پارلیمانی الیکشن میں طریقے ، قانون اور اوقات کی رعایت کی جائے  
آخرمیں وفد نے حالیہ سیاسی  مسائل کوبھی ذکر کیا اور اس میں اپنی تنظیم کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا