حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ مجتھدین کا فتوی بالکل مناسب اور صحیح وقت پرتھاکہ جوعراق اوراسکی عوام کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ مجتھدین کا فتوی بالکل مناسب اور صحیح وقت پرتھاکہ جوعراق اوراسکی عوام کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا

1/1/2018




90 فیصد لوگ حشد شعبی میں فتوے کی وجہ سے شامل ہوئے
ایسوسى ايٹد پرس (Associated Press) سے گفتگو کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ  نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ عراق کی فتح نجف اشرف میں موجود مرجعیت کے فتوی کی وجہ سے ہوئی جسکو مناسب اور فیصلہ کن وقت میں دیا گیا
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ  نے بتایا کہ حشد شعبی وطن عراق کی طاقت ہےجسکا کسی بھی علاقائی یا ملکی طاقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اسکا ھدف عراق اور اسکی سرزمین اور عوام کی حفاظت ہے آپ نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ ۹۰ فیصد لوگ حشد شعبی میں فتوے کی وجہ سے شامل ہوئے ہیں
آنے والے انتخابات کے متعلق آپ نے فرمایا کہ عراقی قانون مسلح افواج کو انتخابات میں شرکت کرنے سے روکتا ہے اور اسکا فلسفہ یہ ہے کہ مسلح افواج کو سیاست سے دور رکھا جائے اور فوج کے میدانی کمانڈروں کی پوری طاقت میدان جنگ، تصادم، حدود اور وطن کی حمایت پر مرکوز رہے اور سیاسی فیصلے جمہوری نظام کیلئے چھوڑ دیا جائے ساتھ ساتھ اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا کہ ہر ملک کی اپنی رائے ہوتی ہے جسکووہ اپنے ملک کے لیے بہتر سمجھتے ہیں جیسا کہ امریکی کانگریس میں وزیر دفاع کےکیلئے اپنے معین شروط اور صفات ہیں۔