آنے والا مرحلہ سخت ہے منافقین شر پھیلانے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں یہ لوگ عراقیوں کے لیے داعشیوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں

آنے والا مرحلہ سخت ہے منافقین شر پھیلانے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں یہ لوگ عراقیوں کے لیے داعشیوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں

1/1/2018




مرجع عالی قدر دام ظلہ نے حشد شعبی کے جوانوں اور شہداء کے وارثوں کے ساتھ  اپنی گفتگو میں فرمایا کہ حشد شعبی میں رضاکاروں کا دفاع دین، عقیدے اور مقدسات کا دفاع ہے آپکا موقف اور آپکی بہادری مؤمنین کی نگاہوں میں عظیم اور مقدس ہے
 اپنی پدرانہ گفتگو میں مرجع عالی قدردام ظلہ نے فرمایا کہ آپ لوگوں نے وعدے پورے کیئے، عراق کی حفاظت کی اور حقیقی اسلام محمدی کا دفاع کیا آپ امام حسین علیہ السلام کے مدد گاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی روحوں کو اسلام اور امام حسین علیہ السلام  پر فدا کر دیا آپ لوگوں کے اجر کا کوئی حساب نہیں ہے
آپ نے اس کے بعد فرمایا کہ خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے آنے والا وقت سخت ہے منافقین عراق میں شرپھیلانا چاہتے ہیں یہ عراقیوں کے لئے داعشیوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اسی لئے ہمیں عراق میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے
آپ نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ عراقیوں نے یہ فتح اورعزت حشد شعبی کے شہداء کی وجہ سے حاصل کی ہے اور ہر عراقی کی شرعی ذمہ داری ہے کہ شہداء کے گھرانوں کے لئے جو کچھ کر سکتا ہے وہ مہیا کرے
حشد شعبی کے جوانوں نے مرجعیت کی جانب سے دی گئی بھرپور مدد اور پدرانہ نصیحتوں کا شکریہ ادا کیا، خاص کر اس ہمیشہ باقی رہنے والی شرعی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جو جہاد کفائی کے فتوے کی صورت سامنے آئی۔