نمائندہ مرجع عالی قدر دام ظلہ کی ہفتہ وحدت کانفرنس میں شرکت

نمائندہ مرجع عالی قدر دام ظلہ کی ہفتہ وحدت کانفرنس میں شرکت

16/12/2017




مرجع عالی قدر دام ظلہ کے نمائندے نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے سنی وقف قونصل کے زیر اہتمام بغداد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی  
حجۃ الاسلام الشیخ بشیر محمداوی صاحب نے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت رحمت و محبت کی عظیم مثال ہے  ساتھ ساتھ انکی سیرت پاک محبتوں اور در گذر کر دینے کی صفت سے بھری ہوئی ہے اور ہم پر حجت ہیں لہذا ضروری ہے کہ ہم انکے نقش قدم پر چلیں اور انکی سیرت کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں  
حجۃ الاسلام الشیخ محمداوی صاحب نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ رسول اللہ (ص) کی سیرت انسانیت کے پیامبر کی سیرت ہے، یہ الٰہی اور ربانی تجلیات ہیں جسے اخلاقیات اور تربیت کی گہرائیوں میں ڈھال کر تمام لوگوں کیلئے میزان اور راہ ہدایت قرار دیا گیا ہے۔ ضروری ہے کہ ہم رسول (ص)اور انکی رسالت کی معرفت حاصل کریں کہ جو ہماری قیادت اور ایک قائد کیلئے نمونہ عمل ہے اور کیوں نہ ہو جسکی گواہی خداوند عالم نے قران میں دی ہے وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ  (بیشک آپ اخلاق کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہیں۔
موصوف نے عام طور پر تمام مسلمانوں میں اور خاص کر عراقیوں میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اسے بر قرار رکھنا چاہیئے جبکہ ہماری امت کو خدا نے بہترین امت قرار دیا ہے اسلئے ہمیں خدا کے اس فرمان پر قائم رہنا چاہیئے۔