مرجع عالی قدر دام ظلہ کی حوزہ علمیہ بصرہ سے آئے ہوئے علماء کرام سے ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی حوزہ علمیہ بصرہ سے آئے ہوئے علماء کرام سے ملاقات

3/1/2018




مؤمنین اپنے معاشرتی اصلاح کے لیے سیرت نبوی اور سیرت اھل بیت علیھم السلام  کو منبع قرار دیں
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے حوزہ علمیہ بصرہ سے آئے ہوئے علماء کرام کےساتھ ایک حدیث نبوی کی شرح کے دوران فرمایا  کہ  معاشرے کی ھدایت اور اصلاح آپکے لوگوں کے ساتھ روزانہ کےعمل اور سلوک سے ہوگی فقط نعرے بازی اور اقوال کافی نہیں ہیں
اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ مؤمنین پرلازم ہے کہ وہ اپنے معاشرتی اصلاح کےلیے سیرت نبوی اور سیرت اھل بیت علیھم السلام  کومنبع قرار دیں، ایک عالم دین معاشرے کی ہدایت اور اصلاح  اپنے روزانہ کے سلوک اور ان افراد سے میل جول کے دوران کرتا ہے
آُپ نے فرمایا کہ قبائلی جھگڑوں کےدوران علماء کرام کا صلح کرانےمیں بہت بڑا کردارہوتاہےتاکہ خون ریزی سے بچا جاسکے اور قبیلوں پر ضروری ہے کہ وہ نظام اور قانون کا احترام کریں اور شرعی اور قانونی اصولوں پر قائم رہیں تاکہ سب کے حقوق محفوظ رہیں ۔