مرجع عالی قدردام ظلہ کی خدمت میں مختلف ممالک کے زائرین 9/1/2018 |
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے عراق اور دوسرے عرب اور اسلامی ممالک سے آئے ہوئے زائرین سے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کے دوران فرمایا کہ انسان محاسبہ نفس کو اہمیت دے کیونکہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا خطاؤں اور گناہوں سے بچنے، اپنی سمت کو ٹھیک کرنے، راہ ہدایت پر واپس آنے اور اللہ سبحانہ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ |