مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کا زیارت کو آئے ہوئے مختلف وفود سے خطاب دنیا کے کچھ نظام اور حکومتیں اسلامی معاشرے کو داخلی اختلافات 17/1/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور بیرون عراق سے آنے والے زائرین کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی دنیا کو اختلافات اور فتنوں کو چھوڑتے ہوئے آپس میں متحد ہوجانا چاہیئے اسلئے کہ کچھ ظالم و جابر نظام اور حکومتیں ان فتنوں اور اختلافات کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی جڑوں کو متزلزل کرنے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ ایسے نظام اور حکومتیں اسلامی معاشرے کو آپسی اختلافات اور کھینچ تان میں الجھا کر ان پر تسلط اختیار کرنا چاہتی ہیں۔ |