مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں طلاب علوم دینیہ

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں طلاب علوم دینیہ

29/1/2018




تمام علمی ادارے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلاب کی علمیت کا اعتراف کرتے ہیں

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مدرسہ حکمۃ کے طلاب کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ عربی اور اسلامی ادارے علمی اور فکری حوالے سےحوزہ علمیہ نجف اشرف کی علمیت کا اعتراف کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں انہوں نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ کے علماء ہمیشہ نوجوان طالب علموں کو روحانی طورپر تیار رہنے اور تزکیہ نفس کی یاد دہانی کراتے رہتے تھے اور اسکے ساتھ ساتھ تقوی کے بلند مرتبے تک پہنچنے اور مرقد حضرت امیر المؤمنین (ع) کی روحانیت سےاستفادہ کرنے کی  ترغیب دلاتے تھے
آخر میں طلاب علوم دینیہ پر زور دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ وہ درس و تدریس اور بحث کو تمام دنیا اور اسکے معاملات پر مقدم رکھیں۔