مرجع عالیقدر دام ظلہ نے عراق اور بیرون عراق سے آئے ہوئے زائرین سے فرمایا

مرجع عالیقدر دام ظلہ نے عراق اور بیرون عراق سے آئے ہوئے زائرین سے فرمایا

10/2/2018




حقیقی سعادت اہل بیت علیہم السلام سے تمسک اور انکے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنا اور اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کرنا ہے۔
مرجع عالیقدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے زائرین سے ملاقات میں انہیں اپنی پدرانہ نصیحتوں سے باور کرایا کہ جن پر عمل کرکے انسان حسن سلوک اور تقوے کے اعلیٰ مراتب تک پہنچ سکتا ہے تاکہ ہر وہ شخص جو حقیقی اسلام محمدی سے مربوط ہے اس کے لیے اھل بیت علیہم السلام کی طرز زندگی نمونہ عمل بن سکے
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ حقیقی سعادت اہل بیت علیہم السلام سے تمسک اور انکے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنا اور اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کرنا ہے تاکہ انسان محاسبہ نفس کے ذریعے اپنی زندگی میں روزانہ ہونے والی خطاؤں سے بچ سکے۔