اسلامی عقائد کے موضوع پر تقاریر کا اہتمام

اسلامی عقائد کے موضوع پر تقاریر کا اہتمام

11/2/2018




مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف) کے نمائندوں کی طرف سے میسان میں اسلامی عقائد، اسکا کردار اور معاشرے کے احساسات اور جذبات کو مکمل طور پر حرکت میں لانے کے موضوع پر تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔
حجۃ الاسلام سید عیسیٰ بخاتی صاحب نے بیان کیا کہ شارع مقدس نے علم و معرفت کو نشر کرنے، استنباط میں درست طریقے کے اختیاراور ہر بیان و عمل میں حق کو ظاہر کرنے کی دعوت دی ہے۔
موصوف نے اپنی تقریر میں اصول دین و فروع دین کے مابین تعلق و رابطے کی نوعیت، جن امور میں تقلید کی جاتی ہے اور جن امور میں انسان خود اپنے عقائدی اور علمی مبنیٰ پر عمل کر سکتا ہے انہیں مثالوں اور شرح کے ساتھ بیان کیا۔ مزید انہوں نے عقائدی بحث کے ضمن میں اہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے پر بھی روشنی ڈالی جسکے ذریعہ انسان سعادت مندی سے مشرف اور منحرف اور غلط افکار سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔