مومنین ولایتِ اہلبیت علیہم السلام جیسی عظیم نعمت کی طرف متوجہ رہیں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف)

مومنین ولایتِ اہلبیت علیہم السلام جیسی عظیم نعمت کی طرف متوجہ رہیں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف)

13/2/2018




نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء سے آئے ہوئے وفد اور مومنین کے دیگر وفود سے خطاب میں پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے زائرین کی خدمت میں خلوص اور لگن کی اہمیت پر زور دیا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ روضوں ( حرموں  ) میں کام کرنا عظیم اعزاز ہے اور ان کام کرنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مومنین کے ساتھ اور خاص کر زائرین کے ساتھ پیش آنے میں اخلاق اہلبیت علیہم السلام کی عملی تصویر پیش کریں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ مومنین ولایت اہلبیت علیہم السلام جیسی عظیم نعمت کی طرف متوجہ رہیں اور اسکی اہمیت کو سمجھیں اسلئے کہ اہل بیت علیہم السلام ہی دنیا و آخرت میں ہمارے حقیقی ہادی ہیں اور انکے بتائے ہوئے راستے سے متمسک رہنا مومنین پر لازم ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ قول سے پہلے عمل کے ذریعے ہمیں تبلیغ کرنی چاہیئے اور یہی ہماری ترقی اور دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔