حرم حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے خدام محضر مرجعیت میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) 14/2/2018 |
نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے خدام اور عراقی سرمایہ داروں کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں سنجیدگی سے عراقیوں سے متعلق تمام تر شعبہ حیات میں مزید بہتری لانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کہ جو آج عراق میں ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اسے حل کرنے کیلئے غور و خوض اور اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی دعوت دی۔ |