جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام پر جو ظلم اور زیادتیاں حقیقی سنت محمدی سے خارج افراد کی جانب سے کی گئیں وہ انکی( سلام اللہ علیہا ) کی جانب سے دین کے بقا پر اصرار کا نتیجہ تھا

جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام پر جو ظلم اور زیادتیاں حقیقی سنت محمدی سے خارج افراد کی جانب سے کی گئیں وہ انکی( سلام اللہ علیہا ) کی جانب سے دین کے بقا پر اصرار کا نتیجہ تھا

26/2/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف ) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور بیرون عراق خاص کر پاکستان کے مومنین کہ جوجناب فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے کی غرض سے خدمت مرجعیت میں حاضر ہوئے تھے سے ملاقات میں جناب زہراء علیہا السلام کے فضائل، انکی عظمت و منزلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ضروری ہے کہ  ہم اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے امر کو اپنے اعمال کے ذریعہ زندہ  رکھیں اس طرح سے کہ ہمارے افعال، اقوال ، افکار اور مواقف کے مشعل راہ یہی پاک ہستیاں ہیں تاکہ ہمیں دنیا و آخرت کی خوش بختیاں نصیب ہو سکیں ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام اور خاص کر جناب زہراء علیہا السلام پر سنت محمدی سے خارج افراد کی جانب سے جو زیادتیاں اور ظلم کئے گئے وہ انکی (سلام اللہ علیہا ) کی جانب سے دین اسلامی کی بقا اور انحرافات سے اسے محفوظ رکھنے پر اصرار تھا جسکے وجود کووہ لوگ ختم کرنا چاہتے تھے اور اسمیں تعجب بھی نہیں ہونا چاہیئے اسلئے کہ جناب زہراء علیہا السلام نے کلمہ اسلام کی بلندی اور مسلمانوں کو صراط مستقیم کی معرفت کرانے کیلئے مسلسل قربانیاں دی ہیں  ۔