حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ) نے شافعی مدارس کے وفد سے ملاقات میں فرمایا

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ) نے شافعی مدارس کے وفد سے ملاقات میں فرمایا

26/2/2018




’’ ہماری مشترکہ حددود ہمیں دعوت دیتی ہیں کہ ہم ایک صف، خطابات میں یکجہتی اور متبادل احترام کو اپنا شیوہ بنائیں اسلئے کہ ہم سب وطن میں شریک ہیں  
  مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف ) کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے شافعی مدارس کے ایک وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ عراقی عوام کے پاس صرف ایک راستہ ہے کہ وہ آپس میں امن و سلامتی اور عراقی معاشرے کے تمام گروہوں کے درمیان متبادل احترام کے ساتھ زندگی بسر کریں ۔
  حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی ( دام عزہ ) فرمایا کہ جنوب اور وسط عراق کے قبیلوں نے عراقی شہروں کے دفاع اور دہشت گر تنظیموں سے آزادی میں جو قابل فخر موقف اختیار کیا وہ نجف اشرف میں موجود مرجعیت کی آواز پر لبیک اور اپنی قومی و شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی تھا
موصوف نے مزید فرمایا کہ ہماری مشترکہ حددود ہمیں دعوت دیتی ہیں کہ ہم ایک صف، خطابات میں یکجہتی اور متبادل احترام کو اپنا شیوہ بنائیں اسلئے کہ ہم سب وطن میں شریک ہیں  ۔
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی ( دام عزہ ) نے مہمان وفد کو دعوت دی کہ وہ اس فکری حملے کا مقابلہ کریں کہ جو عراقی عوام کے در پیش ہے اور جسکے ذریعہ عراقی معاشرے کی اکثریت کو اسکے دینی و اخلاقی افکار سے بھٹکانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔