میں عراق اور نجف اشرف سے محبت کرتا ہوں اور آپ لوگوں کو بھی ان سے محبت کی وصیت کرتا ہوں

میں عراق اور نجف اشرف سے محبت کرتا ہوں اور آپ لوگوں کو بھی ان سے محبت کی وصیت کرتا ہوں

5/3/2018




مرجع عالی قدر دام ظلہ  کی مقامات مقدسہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کو انکے لئے اہمیت کی حامل نصیحتیں اور ارشادات
 مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں اور بیرون عراق سے آئے  مختلف ممالک کے زائرین خاص کرلاہور پاکستان سے آئے زائرین سے اپنی پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ ضروری ہے کہ ہمارے محترم زائرین ان زیارتوں سے فائدہ حاصل کریں اور اپنے اخلاق ، روح اور سلوک میں بہتری کی طرف گامزن ہوں تاکہ معاشرےمیں بھلائی اور فردی، عائلی اور اجتماعی اصلاح ہو سکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے  عراق کی اہمیت وموقعیت اور لوگوں کے دلوں میں اسکی قداست کو بیان کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ پروردگار نے عراق کو چھ اماموں (علیہم السلام) اور اسکے ساتھ ساتھ انبیاء (علیہم السلام)، اولیاء اور صالحین کی مقدس قبروں کے ذریعہ شرف بخشا ہے  اور ہمارے آخری امام (عج ) کا دار الحکومت قرار دیکے مستقبل میں بھی اسے شرف بخشے گا ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ نے  مزید فرمایا جیسا کہ ہمیں شارع مقدس نے اس بات کی طرف ترغیب دلائی ہے کہ جو اپنے نفس کیلئے پسند کرتے ہو اسے اپنے بھائی کیلئے بھی پسند کرو اس تناطر میں میں عراق اور نجف اشرف سے محبت کرتا ہوں اور آپ لوگوں کو بھی ان سے محبت کی وصیت کرتا ہوں  
ملاقات کے آخری مرحلے میں مومنین کی جانب سے پوچھے گئے فقہی اور عقائدی سوالوں کے جوابات بھی دیئے جسے مومنین نے بڑے انہماک سے سنتے ہوئے قیمتی وقت دینے پر انکا شکریہ  ادا کیا۔