ضروری ہے کہ معاشرے میں اصلاح اور تبدیلی کا آغاز نفس کی اصلاح اور تقوے کے بلند مرتبوں کی طرف بتدریج ترقی سے ہونا چاہیئے

ضروری ہے کہ معاشرے میں اصلاح اور تبدیلی کا آغاز نفس کی اصلاح اور تقوے کے بلند مرتبوں کی طرف بتدریج ترقی سے ہونا چاہیئے

5/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں دیوانیہ سے آئے ہوئے وفد سے خطاب میں فرمایا کہ ضروری ہے کہ  مومنین حقیقی معنوں میں اپنی شخصیت میں مثبت تبدیلی کی کوششیں کریں انہوں نے فرمایا کہ مقامات مقدسہ کی زیارات اس صحیح تبدیلی کا ابتداء قرار پائے
مرجع عالیقدر دام ظلہ نے  زائرین سے فرمایا کہ ضروری ہے کہ  معاشرے میں اصلاح اور تبدیلی کا آغاز  نفس کی اصلاح اور تقوے کے بلند مرتبوں کی طرف بتدریج ترقی سے ہونا  چاہیئے کہ جسکے نتیجے میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی قربت حاصل ہوتی  ہے
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے  زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عراق کے تمام صوبوں اور شہروں میں مومنین کو چاہیئے کہ شہداء کے خانوادوں اور غریبوں کی متابعت کرتے رہیں تاکہ انکی حالت کا اندازہ کرکے انکی ایک معزز زندگیوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ انہیں درپیش مشاکل کا خاتمہ کیا جاسکے۔