مرجع عالی قدر دام ظلہ کے نمائندے شہداء کے خانوادوں کی خدمت میں

مرجع عالی قدر دام ظلہ کے نمائندے شہداء کے خانوادوں کی خدمت میں

10/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے بغداد کے جنوب میں واقع محمودیہ میں نمائندے حجۃ الاسلام الشیخ جاسم السعدی صاحب نے مرجعیت نجف کی جانب سے صادر جہاد کفائی کے فتوے پر لبیک کہہ کر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کے خانوادوں کی احوال پرسی اور خدمت کی خاطر انکے گھروں کا دورہ کیا۔
حجۃ الاسلام الشیخ جاسم السعدی صاحب نے بتایا کہ  ہمارا یہ عمل امر واجب کے متطلبات کی ادائیگی ہے اور ان خانوادوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے کہ جسمیں انہوں نے عظیم قربانیاں پیش کرتے ہوئے اپنی اولادوں اور جگر کے ٹکڑوں کو میدان جہاد میں بھیجا اوروہ شہادت کے عظیم شرف سے مشرف ہوئے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ ہم جو کچھ بھی انکی خدمت میں پیش کر رہے ہیں وہ ان بہادروں کو اللہ کی طرف سے دنیا و آخرت کی نعمتوں جس سے مشرف ہوئے کے مقابل بہت کم حیثیت کے حامل ہیں  
انہوں نے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے فرما یا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے ان خانوادوں کا پورا خیال کریں تاکہ ان کو در پیش مشکلات کو حل کیا جا سکے جبکہ بعض خانوادے بہت ہی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔