امام مہدی (عج) کی دعاؤں نے شیعوں کی حفاظت کیا ہے اور انہیں ہر میدان میں کامیابیاں دلائی ہیں۔

امام مہدی (عج) کی دعاؤں نے شیعوں کی حفاظت کیا ہے اور انہیں ہر میدان میں کامیابیاں دلائی ہیں۔

15/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں لبنان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ ضروری ہے کہ  مؤمنین کی زندگیوں میں بہتر سے بہتر کی جانب تبدیلی آئے اور امام مہدی ( عج ) کے وجود ِ مبارک اور انکی شیعوں کے حق میں دعاؤں کے فضل سے تشیع کی حفاظت ہوئی ہے اور ہمیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ انکے اور انکے آباء و اجداد (علیہم السلام ) کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اور اسکی پابندی کرکے انکی رضا و خوشنودی کے درجے پر فائز ہوں  اسلئے کہ وہی حق اور سعادت کا راستہ ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا  کہ انفرادی زندگی میں مثبت تبدیلی کا آنا زیارت کے قبول ہونے کی نشانی ہے اور یہ معاشرے میں بہتر سے بہتر کی جانب تبدیلی اور اس پر عمل کرنے کا راستہ ہے۔