حضرت علی اکبر علیہ السلام بریگیڈ کے جوان محضر مرجعیت میں

حضرت علی اکبر علیہ السلام بریگیڈ کے جوان محضر مرجعیت میں

15/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے حضرت علی اکبر علیہ السلام بریگیڈ کے جوانوں کا پر تپاک خیر مقدم خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ان قربانیوں پر مبارکباد پیش کی کہ جسے انہوں نے وطن اور مقامات مقدسہ کی حمایت میں پیش کی ہیں  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ  آپکی قربانیاں خدا کی نظر میں ہے اور خدا اسے بہتر سے بہتر انداز میں شرف قبولیت سے نوازے۔
انہوں نے مزید فرمایا  کہ آنے والا مرحلہ حساس ہے اور دہشت گردوں پر آپکی قربانیوں کی عوام کے درمیان چھپے ہوئے دہشت گردوں کی معاقبت کے ذریعہ تاج پوشی کی جائے تاکہ وہ عوام کے دلوں میں رعب اور انکےامن و امان اور انکی ملکیت سے کھلواڑ نہ کر سکیں۔
انہوں نے مزید فرمایا  کہ ہر عراقی پر واجب ہے کہ شہداء کے گھر والوں کی حمایت اور مدد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور انکی مبارک زنگیوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد کریں اور واضح رہے کہ شہداء کی قربانیوں اور ان کی دلیری و بہادری کے مقابل عراقی عوام کم از کم یہ انکی خدمت میں پیش کر سکتی ہے۔