لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکیل یورپ کے دورے پر

لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکیل یورپ کے دورے پر

17/3/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے لبنان اور شام میں وکیل حجۃ الاسلام  الشیخ علی بحسون دام عزہ نے  فرزندان توحید سے آپسی روابط مضبوط کرنے کی غرض سے متعدد یورپی ممالک کا دورہ کیا۔
جرمن سے اپنے دورے کا آغاز کرتے ہوئے  وہاں عراق، شام اور لبنان کے باشندوں سے ملاقاتیں کیں شہر ڈورٹمنڈ میں مختلف  تنظیموں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیان کیا کہ مومنین کے درمیان تبادلہ خیال  کی بڑی اہمیت ہے اس سے  افکار کا تبادلہ ، اختلاف رائے کو اتفاق رائے میں تبدیل کرنا، مشکلات کو حل کرنے اور مشورے سے آپس میں تجربوں  کے تبادلے میں مدد ملتی ہے۔
حجۃ الاسلام  الشیخ علی بحسون دام عزہ نے بیان کیا کہ مرجعیت نجف اشرف سے رابطے اور بہتر طریقے سے مستحکم کئے جائیں اسلئے کہ امن و امان کی ضمانت کے ساتھ ساتھ اسی مرجعیت نے عراق کو دشمنوں کے شر سے بچایا ہے اور معاشرے  کی بھلائی کیلئے  ان میں بیداری کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
موصوف نے مزید بیان کیا کہ عراقی عوام کی جانب سے مرجعیت نجف اشرف سے وابستگی  نے انہیں ایک عظیم کامیابی سے ہمکنار کیا جس پر پوری دنیا حیرت انگیزی کا اظہار کر رہی ہے۔