مرجع عالی قدر دام ظلہ کے نمائندے کی جامعۃ المصطفیٰ سے فارغ التحصیل طلاب کے اجلاس میں شرکت

مرجع عالی قدر دام ظلہ کے نمائندے کی جامعۃ المصطفیٰ سے فارغ التحصیل طلاب کے اجلاس میں شرکت

5/4/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے صوبہ میسان میں نمائندے حجۃ الاسلام سید عیسیٰ بخاتی صاحب نے جامعۃ المصطفیٰ سے فارغ التحصیل طلاب کےمشاورتی اجلاس میں شرکت فرمائی۔
حجۃ الاسلام سید عیسیٰ بخاتی صاحب نے بتایا کہ دنیاوی علوم حاصل کرنے والوں سے مسلسل روابط ، میل جول، آپسی مشوروں کے ذریعہ ان افکار کو فروغ دینا ہے جسکے ذریعہ حقیقی اسلام محمدی کی خدمت کی جاسکے موصوف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے اجلاس اور اجتماع کا تمام لوگوں خاص کر دیندار اور سمجھدار جوانوں پر  مثبت اثر پڑتا ہے مزید انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ  کو علمی سرمایہ قرار دیتے ہوئے انکی کوششوں  کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ  انہوں نے بہت کم وقت میں علمی میدان میں اپنے وجود کے اثر کو چھوڑنے کے ساتھ ساتھ طلاب علم و معرفت کو خدمات فراہم کرنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔