آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire) کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر محضر مرجعیت میں

آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire) کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر محضر مرجعیت میں

27/4/2018




آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire) کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر  اور وہاں ایک اسلامی مرکز کے سربراہ  نے مبلغین کے ایک وفد کے ہمراہ   مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ  الوارف سے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مہمان وفد سے خطاب  میں حقیقی اسلام محمدی کی روشنی میں ایک ملک اور معاشرے کی حقیقت اور بنیاد  کو بیان کرتے ہوئے  فرمایا کہ اگر دنیا کے  سربراہوں نے حضرت علی علیہ السلام  نے جو جناب مالک اشتر کو وصیت کی تھی جس میں فرمایا تھا کہ ’’لوگ دو طرح کے ہیں ایک تو تمہارا دینی و مذہبی بھائی ہے اور دوسرا تمہارا انسانی بھائی ہے‘‘ اسے نافذ کیا ہوتا تو حقیقی معنوں میں معاشروں میں اخوت  کا قیام ہو چکا ہوتا اور اگر  اسی طرح دنیا حضرت امام حسین علیہ السلام کے سینکڑوں فرمانوں میں سے صرف ایک  ہی فرمان پر عمل کیا ہوتا تو دنیا میں امن و امان کا بول بالا ہوتا کہ جس میں جنگ سے پہلے امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ’’میں اپنی جانب سے جنگ کی ابتدا نہیں کرونگا‘‘ اگرممالک نے اس شعار کے پرچم تلے  عمل کیا ہوتا تو آج  لوگوں کے درمیان جنگوں کا خاتمہ یقینا ہو چکا ہوتا۔  
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید بیان فرمایا کہ  دنیا میں کچھ طاقتیں ایسی ہیں کہ  جو اپنے رائے تھوپنے کی غرض سے لوگوں کے درمیان نا اتفاقی، جھگڑوں اور امن و استقرار  کو نشانہ بناتی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ علماء، مفکرین، اصحاب عقل و خرد، اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان  امن و سلامتی کی فضا کو عام کریں۔
اپنی جانب سے مہمان وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت با برکت میں افریقی ممالک  کے حالیہ صورتحال پیش کی اور قیمتی وقت دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔