مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وفد کی عمان میں شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مجالس میں مشارکت

مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وفد کی عمان میں شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مجالس میں مشارکت

29/4/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ مومنین عمان کی جانب سے شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مجالس میں شرکت  فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے تاکید فرمائی کہ  مومنین کے درمیان آپس کی لغزشوں سے در گذرکرنا اور محبت کی فضا کو عام کیا جائے اور ضروری ہے کہ شعائر الٰہیہ کو بہر صورت زندہ  رکھا جائے خاص کر ایسے شعائر جو رسول اسلام ؐ اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے مخصوص ہیں 
انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ یہ بھی ضروری ہے  کہ ان کے عظیم اخلاق کہ جو صلب اسلام اور اسکی ریڑھ کی ہڈی ہے اس سے ہم خود کو مزین کریں
عمان میں موجود مومنین کی خدمت میں انہوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کی دعائیں اور محبتیں بھی پیش کیں واضح رہے کہ موصوف مرکزی دفتر کے وفد کے ہمراہ عمان کے دورے پر ہیں۔