مرجع عالی قدر دام ظلہ نے عراق اور بیرون عراق سے آئے زائرین کرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ نے عراق اور بیرون عراق سے آئے زائرین کرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

29/4/2018




مقامات مقدسہ اور عتبات عالیہ میں خداکی بارگاہ  میں توبہ کرنے کا جو زائرین کو نایاب موقع ملتا ہے زائرین کو چاہئے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں 

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ  الوارف نے اپنے  مرکزی دفتر نجف اشرف میں حسب دستور عراق اور بیرون عراق سے آئے ہوئے زائرین سے ملاقات میں اپنی پدرانہ نصیحتیں اور ارشادات پیش کرتے ہوئے  فرمایا کہ مقامات مقدسہ اور عتبات عالیہ میں خداکی بارگاہ  میں  توبہ کرنے کا جو زائرین کو نایاب موقع ملتا ہے زائرین کو چاہئے کہ  اس موقع سے فائدہ  اٹھائیں تاکہ اپنی توبہ کی قبولیت کے عظیم شرف اور اپنی غلطیوں میں سدھار کرتے ہوئے مرضی خداوندی کے  قریب سے قریب تر ہو جائیں تاکہ اسکے نتیجے میں فرد اور معاشرے میں ایسی ایجابی  تبدیلی پیدا ہو اور ایک صحیح معاشرے  کی ویسی ہی تشکیل ہو جسکی تشکیل لئے رسول اکرم ؐ مبعوث ہوئے  تھے۔