مرکزی دفتر کے وفد نے تاکید فرمائی کہ عالمی سطح پر اسلامی ملکوں کے درمیان بہتر سے بہتر تعلقات ہونے چاہئے
جمہوریہ اسلامی ایران کے مسقط عمان میں سفارتخانے کے دعوت نامے پر عمان میں موجود مرکزی دفتر کے وفد کے مابین اجتماع۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے فرمایا کہ ہماری یہ ملاقات آپسی تعلقات و روابط کو مزید مستحکم کرنے کے غرض سے منعقد ہوئی ہے انہوں نے مزید فرمایا کہ ضروری ہے کہ اسلامی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر اسلامی ملکوں کے درمیان خصوصی طور پر اور عموما عالمی پیمانے پرتعلقات کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوششیں کریں۔
اپنی جانب سے جمہوریہ اسلامی ایران کے سفارتکاروں نے مرکزی دفتر کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔