پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

14/5/2018




کراچی سرگودھا لاہور چکوال پارہ چنار کوئٹہ اور خیر پور سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کردار میں واضح اور مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے. لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ زیارت کے بعد ہمارے کردار میں واضح اور مثبت تبدیلی آئے. اور مزید یہ فرمایا کہ حجاب کی رعایت کرنا ہر مومنہ کا فریضہ ہے. زیارت کے بعد مومنہ کے کردار سے کردار جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی خوشبو آئے. دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.