پاکستانی علماء کرام کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستانی علماء کرام کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

14/5/2018




حجت الاسلام مولانا امجد علی عابدی اور حجت الاسلام مولانا عبد الرؤوف عابدی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں ان علماء کرام نے علمی استفادہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بھی بیان کیا. مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ان علماء کرام کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی. نیز یہ بھی یاد رہے کہ حجت الاسلام مولانا امجد علی عابدی مرجع عالی قدر دام ظلہ کے پاکستان میں وکیل ہیں اور حجت الاسلام مولانا عبد الرؤوف عابدی دانش گاہ زہرا کے پرنسپل اور دوسرے کئی اداروں کے مؤسس ہیں.