ضروری ہے کہ آنے والی نسلوں میں حقیقی اسلامی ثقافت و اقدار کو محفوظ کیا جائے

ضروری ہے کہ آنے والی نسلوں میں حقیقی اسلامی ثقافت و اقدار کو محفوظ کیا جائے

3/6/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر   حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی صاحب نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان میں عراق کے مختلف صوبوں کا دورہ کیا اور وہاں منعقد ہونے والی مجالسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے معزز افراد،  قبیلوں کے سربراہان اور مجاہدین و شہداء کے خانوادوں سے خصوصی ملاقاتیں کی اورمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں اور انکے پیغام ان تک نقل فرمائے۔  
حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی صاحب نے بیان فرمایا کہ ضروری  ہے کہ جوان نسل کی صحیح تربیت کی جائے تاکہ حقیقی اسلامی ثقافت و اقدار  کی حفاظت ہو سکے۔ مزید انہوں نے بیان فرمایا کہ اسی کے لئے فرزندان عراق نے انگنت قربانیاں پیش کی ہیں اور انہوں نے سابقہ ظالم صدامی حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر دکھ دیا تھا مزید بر آن  وہ آج بھی شریعت محمدی کو بدنام کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
موصوف نے مزید فرمایا کہ امنی تنظیموں، افواج عراق اور خاص کر حشد شعبی کے شہداء اور زخمیوں کے خانوادوں کی احوال پرسی اور انکی ضرورتوں کو پورا کرنا ہر صورت میں جاری رکھیں ۔   
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ افواج عراق  کی مادی و معنوی پشت پناہی بہر صورت جاری رکھی جائے اسلئے  کہ عراق کے دشمن ابھی بھی اس ملک پر اپنی بری نظریں گڑائے ہوئے ہیں۔