عراقی شیعہ اوقاف کے مدیر محضر مرجعیت میں

عراقی شیعہ اوقاف کے مدیر محضر مرجعیت میں

3/6/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں زیارت کو آئے عراقی شیعہ اوقاف کے مدیر حجۃ الاسلام سید موسیٰ خلخالی صاحب کا استقبال کرتے ہوئے ان سے مقامات مقدسہ اور عتبات مقدسہ کے حالیہ صورتحال اور زائرین کرام کو پیش کی جانے والے خدمات پر تبادلہ خیال کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ضروری ارشادات فرمائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ  زائرین کی خدمت عظیم شرف ہے اور مقامات مقدسہ میں خدمت انجام دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور اخلاق میں اعلیٰ معیار اسطرح پیش کریں کہ  حقیقی اسلام محمدی  کے اخلاق کی عکاسی ہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مقامات مقدسہ میں تعمیری و خدماتی امورمیں مزید  بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ان پاک مراقد سے نکلنے والی پاک شعاؤں کی وجہ سے عراق روشن ہے اور اسکے ہی سبب جانوں اور روحوں کی تربیت کا عمل یقینی ہوگا۔