مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا طلاب علوم دینیہ سے خطاب

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا طلاب علوم دینیہ سے خطاب

8/6/2018




حوزہ علمیہ نجف اشرف اپنے خاص منھج کی وجہ سے امتیازی حیثیت رکھتا ہے اور اسکی روحانیت کا منبع و مصدر حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام کی قبر مبارک ہے اور یہ دنیا کے تمام حوزوں کی اصل و ماں ہے  
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے مختلف شہروں خصوصا قم مقدسہ سے زیارت کو آئے  طلاب علوم دینیہ سے خطاب کرتے ہوئے  نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا  کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف اپنے خاص منہج کی وجہ سے امتیازی حیثیت رکھتا ہے اور اسکی روحانیت کا منبع و مصدر حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام کی قبر مبارک ہے اور یہ دنیا کے تمام حوزوں کی اصل و ماں ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ  حوزہ علمیہ نجف اشرف نے مختلف علوم خاص کر علم فقہ و اصول، تفسیر اور ادب میں بزرگ و جید علماء کی تربیت کی ہے۔