مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت بابرکت میں عید الفطر کی مبارکباد کیلئے مرکزی و صوبائی حکومت کے عہدےداران افواج عراق کا نقطہ نظر صرف اور صرف عراق ہونا چاہئے اور حکومتی عہدے داروں کو بہر حال یتیموں کی خدمت کرنا چاہئے

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت بابرکت میں عید الفطر کی مبارکباد کیلئے مرکزی و صوبائی حکومت کے عہدےداران افواج عراق کا نقطہ نظر صرف اور صرف عراق ہونا چاہئے اور حکومتی عہدے داروں کو بہر حال یتیموں کی خدمت کرنا چاہئے

16/6/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عید الفطر کے مبارک ایام میں مبارکباد کی خاطر آنے والے مرکزی و صوبائی حکومت  کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ  افواج عراق کے ہر صنف کے وابستگان کیلئے ضروری ہے کہ انکا نقطہ نظر صرف اور صرف عراق ہونا چاہئے اور آپ لوگوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ آنے والی تمام نسلوں کیلئے باعث افتخار وعزت ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ حکومتی عہدے داروں کو  بہر حال یتیموں اور محتاجوں کی خدمت کرنا چاہئے تاکہ انکی ضروریات زندگی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ  انہیں ایک باعزت زندگی گذارنے کا موقع میسر ہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراقیوں کے مابین وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اس سے ہر طرح کے خطرات اور سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اسلئے کہ عراق کے دشمن   عراق کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہیں۔
مزید انہوں نے حکومتی عہدے داروں سے فرمایا کہ اداروں میں موجود ہر قسم کے کرپشن  کے خاتمے کو یقینی بنانا انکی ذمہ داری  ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ وفود میں نجف اشرف کے گورنر کے علاوہ مرکزی و صوبائی حکومت  اور افواج عراق کے عہدے دار شامل تھے۔